Urdu News - Today's Latest Urdu News from Pakistan

Urdu News - Today's Latest Urdu News from Pakistan

08 February 2023

Latest Urdu News from Pakistan and the world. Stay up to date with the latest happenings from around the world on UrduPoint. Breaking Urdu News gets updated round the clock by a professional team of journalists and reporters from around the world.



ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں

پاکستان کا اپنا اسٹیٹ آف دی آرٹ مانیٹرنگ سسٹم ہے جو ترکیہ، شام کی صورتحال اور آفٹر شاکس مانیٹر کررہا ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات


اسلام آباد ( 07 فروری 2022ء) ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں کی جارہی ہیں۔ جس پر محکمہ موسمیات پاکستان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں پاکستان میں زلزلے سے متعلق پیش گوئیوں کو مسترد کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ، پاکستان کی فالٹ لائنز میں کوئی مماثلت نہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش زلزلے سے متعلق پیشنگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں، پاکستان کا اپنا اسٹیٹ آف دی آرٹ مانیٹرنگ سسٹم ہے جو ترکیہ، شام کی صورتحال اور آفٹر شاکس مانیٹر کررہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی دوتہائی آبادی فالٹ لائن پر ہے، 2005ء اور 2013ء میں انہی فالٹ لائنز پر زلزلے آئے تھے جس کے باعث شدید جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا تھا، پاکستان میں کشمیر، شمالی علاقہ جات، بلوچستان، سبی سمیت نارتھ، ایسٹ زون فالٹ لائنز پر ہیں۔

دوسری جانب ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے باعث امواقت کی مجموعی تعداد 5 ہزار151 ہوچکی ہے، ملبے میں پھنسے زندہ افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو ورکرز کی کوششیں تاحال جاری ہیں، تاہم زلزلے کے بعد سے اب تک 120 سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں جس کی وجہ سے لوگ شدید خوفزدہ ہیں جب کہ شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ شدید سرد موسم اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں تاخیر اور بڑے پیمانے پر پھیلی تباہی کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ ترکیہ اور شام میں 7 اعشاریہ 8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 10 ہزار سے بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے، 47 فیصد امکان ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات ایک ہزار سے 10 ہزار تک ہوسکتی ہیں اور 20 فیصد امکان ہے کہ اموات کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ شام کی سرحد کے قریب واقع ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے غازی انتیپ میں 7.8 کی شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، شدید سردی اور خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد موجودہ اموات سے کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔



اسلام آباد (  07 فروری2023ء ) دو روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے جنسی زیادتی کا ہولناک واقعہ پیش آیا۔لڑکی ہواخوری کیلئے دوست کے ساتھ پارک آئی تھی کہ اس دوران مسلح افراد نے چہل قدمی کرتے وقت روکا، لڑکی کو الگ لے گئے، جان سے مارنے کی دھمکی دی، شور کرنے پر تھپڑ مارے، درختوں کے جھنڈ میں لے جا کر تشدد کیا، کپڑے پھاڑ ڈالے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے سیاست ڈاٹ پی کے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتائیں۔متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر خود درج کرائی، ملزمان کی تعداد دو تھی۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ پارک میں پہلے بھی لوگ بیٹھ کر نشہ کرتے تھے،میں اپنے کولیگ کے ساتھ واک کرنے کی غرض سے پارک میں گئی، ہم دونوں نے بھرپور مزاحمت کی لیکن وہ مسلسل ڈرا اور دھمکا رہے تھے۔

مجھے تھپڑ مارے اور بالوں سے پکڑ کر جنگل والی طرف لے گئے۔ایک ملزم کی عمر 20 سے 25 جبکہ دوسرے کی عمر 30 سے 35لگ رہی تھی،دونوں مزدور لگ رہے تھے اور پشتو میں بات کر رہے تھے۔متاثرہ لڑکی نے واقعے میں اپنے ساتھی کے ملوث ہونے کے تاثر کو مکمل مسترد کیا۔متاثرہ لڑکی نے کہا کہ میرے ساتھ 40 منٹ تک ظلم ہوتا رہا۔انہوں نے مزید کہا ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں ایسے واقعات کو دبایا جاتا ہے، فیملی بھی سپورٹ نہیں کر رہی،وہ مقدمہ درج کرنے پر بھی نالاں ہیں۔

معاشرہ بھی یہی باتیں کرتا ہے لڑکی رات کو پارک میں گئی کیوں۔میں کسی قصبے گاؤں، قصور یا پتوکی میں نہیں بلکہ ملک کے وفاقی دارالحکومت میں ہوں،جس شہر اور علاقے میں زیادتی کی گئی وہاں ایلیٹ کلاس رہتی ہے۔یہاں پر سیاستدانوں کو پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ایف نائن ایسا پارک ہے جہاں پر رات کو غیر ملکی بھی موجود ہوتے ہیں۔جب کوئی اسلام آباد آتا ہے تو وہ پہلے سینٹورس مال اور ایف نائن پارک جاتا ہے۔

اگر یہ جگہیں بھی نہیں سنبھالی جاتیں تو پھر گھر بیٹھیں۔ اگر اندھیرے میں لڑکی باہر نہیں جا سکتی تو پھر دفاتر میں ہمیں جلد چھٹی دے دینی چاہئیے۔ لڑکی نے کہا کہ میں نے ملزمان کو کہا کہ میرے ساتھ زیادتی تو کر رہے ہو لیکن یہ سمجھنا ماں یا بہن کے ساتھ کر رہے ہو۔ لڑکی نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :




کراچی ( 07 فروری 2022ء) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار686 روپے کمی ہوئی ہے۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کم ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم پوکر 1869ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔

جس کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ قیمت کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار686 روپے کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار468 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 277 روپے سے کم ہو کر275 روپے پر آ گئی اسی طرح 1 روپے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 281 روپے سے گھٹ کر280 روپے پر آ گئی۔ نیوزایجنسی کے مطابق فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 300 روپے سے کم ہو کر298 روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 335 روپے سے کم ہو کر 334 روپے ہو گئی۔

اسی طرح عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان سے ڈالرز کی سمگلنگ کو افغان حکومت کے لیے ’لائف لائن‘ قرار دیتے ہوئے یومیہ 50 لاکھ ڈالر پاکستان سے پڑوسی ملک سمگل ہونے کا انکشاف کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی یومیہ ڈالر ضرورت 1 سے ڈیڑھ کروڑ ہے، اقوام متحدہ افغانستان کو ہفتہ وار 4 کروڑ ڈالر امداد دیتا ہے جب کہ پاکستان سے تاجر اور دیگر ذرائع سے یومیہ 50 لاکھ ڈالر افغانستان جارہے ہیں، پاکستان سے ڈالروں کی یہی اسمگلنگ افغان حکومت کی لائف لائن ہے جب کہ افغان حکومت نے افغانستان ڈالر لانے پر پابندی مکمل طور پر ختم کردی ہے۔



اسلام آباد ( فروری 2022ء) وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے باعث وزیراعظم کادورہ ملتوی ہوا۔ وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ سے اظہار ہمدردی کرنا تھا، دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات متوقع تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے پی ایم ریلیف فنڈ’’جی۔ 12166‘‘ قائم کردیا ہے، کابینہ ارکان ایک ماہ کی تنخواہ اور گریڈ18 سے22 کے افسران ایک دن کی تنخواہ امدادی فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

ترکیہ تاریخی سیلاب میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہا۔

پاکستانی قوم ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستان نے فوری اپنی ریسکیو ٹیمیں زلزلہ متاثرین کا ہاتھ بٹانے کیلئے ترکیہ روانہ کردی ہیں، ترکیہ اور شام میں مصیبت میں گھرے زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر "وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرینِ زلزلہ ترکیہ" کے لئے اکاؤنٹ قائم کردیا گیا ہے، ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ ’’جی۔

12166 ‘‘ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں ترکیہ کے صدر سے زلزلے سے ہونیو الی تباہی اور جانی نقصان پراظہارافسوس کیا۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کابینہ ارکان ایک ماہ جبکہ گریڈ اٹھارہ سے بائیس تک کے افسران ایک دن کی تنخواہ امدادی فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے آل پارٹیزکانفرنس مؤخر کردی گئی ہے۔

نئی تاریخ کا اعلان اتحادیوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ترکیہ 2022 میں تاریخی سیلاب میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہا، پاکستانی قوم ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستان نے فوری اپنی ریسکیو ٹیمیں زلزلہ متاثرین کا ہاتھ بٹانے کیلئے ترکیہ روانہ کردی ہیں، ترکیہ اور شام میں مصیبت میں گھرے زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔



اسلام آباد ( 07 فروری2023ء) وزیر مملکت مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو پیٹرول پمپ محدود مقدار میں سپلائی دے رہے ہیں اُںکی نشاندہی ضروری ہے، پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ مصدق ملک نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات کا پیٹرول کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں، پندرہ فروری سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے صبح میٹنگ ہوئی، ملک میں 20 روز کا پیٹرول اور 25 دن کے ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے، لوگ پیٹرول ذخیرہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہ پر گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں، موٹرسائیکل سواروں کو 300 اور گاڑی والوں کو 1000 کا تیل دیا جارہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول نا ملنا حکومت کی ناکامی ہے، مصنوعی بحران پیدا کرکے شہریوں کا خوار کیا جارہا ہے، حکومت پٹرول کی سپلائی بحال کرے۔ ذرائع کے مطابق تین روز سے پیٹرول سپلائی نہ ملنے پر بیشتر ییٹرول اسٹیشنز پر پیٹرول ختم ہوگیا ہے، گوجرانوالہ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں قائم 350 میں سے صرف 50 پیٹرول اسٹیشنز پر پیٹرول دستیاب ہے، پیٹرول لینے کیلئے گاڑیوں کی لمبی لائنوں میں شہری گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں، گوجرانوالہ کے بیشتر پٹرول پمپس سے پٹرول کی سپلائی بند ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


اسلام آباد ( فروری2023ء) عالمی بینک نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے مکمل حمایت کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں عالمی بینک کے منصوبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ جبکہ ریجنل ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کی حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف سے ڈیل کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،کیا کوئی بتائے گا کہ ڈالر پیٹرول اور دوسری چیزیں کیوں مہنگی ہورہی ہیں؟روپے کی قدر 90 روپے تک کم ہوچکی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر16ار ب سے کم ہوکر3 ارب ڈالر پر آگئے۔

انہوں نے غیرملکی میڈیا نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائنس عمران خان پالیسی چل رہی ہے، جنرل باجوہ کو پہچاننے میں غلطی ہوئی ، جنرل باجوہ کو ایکسٹیشن دینا زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے، جنرل باجوہ نے حسین اور دیگر سے میرے لئے لابنگ کی۔

یہ امریکا میں میرے خلاف لابنگ کرتے تھے، رجیم چینج کو پہلی بار عوام نے قبول نہیں کیا۔

نوازشریف سے کوئی رابطہ نہیں، وہ چاہتا ہے عمران خان نااہل ہو، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پتا نہیں کون سی سرجری کروانے گئی جو صرف دو ملکوں میں ہی ہوتی ہے، یہ خود بیرون ملک علاج کرواتے ہیں اور پاکستان میں صحت کارڈ کو بھی بند کردیتے ہیں۔ بلاول بھٹو امریکا میں ناشتہ تو کرسکتا ہے مگر امن کی خاطر افغانستان نہیں جارہا ۔

ٹیریان کیس میں لارجر بنچ کا بننا میرے لئے اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی ایک آدمی کا نام نہیں ہے، ابھی تک کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اگر کوئی آیا تو ضرور بتاؤں گا۔ آئینی طور پر الیکشن 90دن میں ہونا لازمی ہے۔ متعلقہ اداروں کو اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔ 25مئی واقعے میں ملوث لوگوں کو پنجاب میں تعینات کیا جارہا ہے۔ لگتا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوگی ۔افغانستان میں طالبان حکومت پاکستان مخالف نہیں،ہم دہشتگردی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اے پی سی میں شرکت کیلئے سوچ بچار کررہے ہیں،دنیا بھر میں دہشتگردی ہوتی ہے لیکن اے پی سی کا نام نہیں سنا۔ یہ میرے ہاتھ پیر باندھ کر الیکشن میں جانا چاہتے ہیں۔



لاہور ( 07 فروری2023ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ملک کے بعض پہاڑی علاقوں میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعرات اور جمعہ کے دوران ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے، اس حوالے سے مغربی ہوائیں بدھ کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 9 فروری تک ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 10 فروری تک شمالی علاقہ جات پر موجود رہیں گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش و برفباری کی بھی توقع کی جا رہی ہے، 9 سے 10 فروری کے دوران اسلام آباد ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال میں بارش کا امکان ہے، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی اور سرگودھا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس سلسلہ میں پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔

ادھرکراچی میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہواوں کے اثرات مکمل طورپرختم ہوچکے ہیں جس کے باعث شہر کا موسم گرم ہونا شروع ہو گیا، کراچی میں درجہ حرارت 32.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد تک بڑھنے کے سبب دوپہر کے وقت حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں برس درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، اس حوالے سے حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹ میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کی جانب سے بتایا گیا کہ فروری کے وسط سے پنجاب سمیت لاہور میں گرمی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال بارشوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کو جیل میں کھانا نہیں دیا جا رہا، شیخ رشید کے بھتیجے کا انکشاف

شیخ رشید سے نظر کا چشمہ بھی چھین لیا گیا، زمین پر سو رہے ہیں کوئی چادر بھی نہیں دی گئی، شیخ راشید شفیق کی گفتگو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2023ء) شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو جیل میں کھانا نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز سے بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ شیخ رشید سے نظر کا چشمہ بھی چھین لیا گیا، زمین پر سو رہے ہیں کوئی چادر بھی نہیں دی گئی۔ سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشید شفیق نے بتایا کہ شیخ رشید سے ابھی جیل میں ملاقات ہوئی، انہیں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور کسی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔

شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید نظر کمزور ہونے کا چشمہ لگاتے ہیں وہ بھی نہیں دیا جا رہا ہے، وہ زمین پر سو رہے ہیں کوئی مناسب چادر وغیرہ بھی نہیں۔ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے خلاف قتل کی سازش رچائے جانے کا دعویٰ کر دیا۔

تھانہ سیکریٹریٹ میں اپنے بھتیجے اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق سے ملاقات کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ میرے قتل کی سازش کی جا رہی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے سیاسی انتقام کے لیے مقدمہ درج کروایا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری ذمہ دار ہوں گے، امید ہے میرے خلاف سیاسی و انتقامی کارروائیوں پر عدلیہ نوٹس لے گی، مجھے کچھ ہوا تو عدالت زرداری اور بلاول کے خلاف مقدمہ درج کرے۔

ملاقات میں شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ یہ مجھے تھانے میں نہیں رکھتے بلکہ میری آنکھوں پر پٹی باندھ کرنا معلوم مقام پر لے جاتے ہیں، مجھے ابھی بھی پٹی باندھ کر تھانے لایا گیا، میرے ساتھ بدترین انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر سنگین الزام لگانے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ انہیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شپ گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ روز عدالت نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی۔

مجھے قتل کرنے کیلئے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں 2 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا

مجھے قتل کرانے کیلئے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی،اس منصوبہ بندی کے میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دعویٰ


لاہور(07 فروری 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے قتل کرنے کیلئے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں2 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا،اس منصوبہ بندی کے میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کی اور اس دوران دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کیلئے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں2 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا، مجھے قتل کرانے کیلئے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی۔

اس منصوبہ بندی کے میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، میں نے پہلے بھی کہاتھا کہ جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تین شوٹرز کے ذریعے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے تین حملہ آرووں کی رپورٹ دی ہے۔

اسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غیرملکی میڈیا نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائنس عمران خان پالیسی چل رہی ہے، جنرل باجوہ کو پہچاننے میں غلطی ہوئی ، جنرل باجوہ کو ایکسٹیشن دینا زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے،جنرل باجوہ نے حسین اور دیگر سے میرے لئے لابنگ کی۔

یہ امریکا میں میرے خلاف لابنگ کرتے تھے، رجیم چینج کو پہلی بار عوام نے قبول نہیں کیا۔ نوازشریف سے کوئی رابطہ نہیں، وہ چاہتا ہے عمران خان نااہل ہو، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پتا نہیں کون سی سرجری کروانے گئی جو صرف دو ملکوں میں ہی ہوتی ہے، یہ خود بیرون ملک علاج کرواتے ہیں اور پاکستان میں صحت کارڈ کو بھی بند کردیتے ہیں۔

بلاول بھٹو امریکا میں ناشتہ تو کرسکتا ہے مگر امن کی خاطر افغانستان نہیں جارہا ۔ ٹیریان کیس میں لارجر بنچ کا بننا میرے لئے اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی ایک آدمی کا نام نہیں ہے، ابھی تک کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اگر کوئی آیا تو ضرور بتاؤں گا۔ آئینی طور پر الیکشن 90دن میں ہونا لازمی ہے۔ متعلقہ اداروں کو اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

25مئی واقعے میں ملوث لوگوں کو پنجاب میں تعینات کیا جارہا ہے، لگتا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوگی ۔افغانستان میں طالبان حکومت پاکستان مخالف نہیں،ہم دہشتگردی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اے پی سی میں شرکت کیلئے سوچ بچار کررہے ہیں،دنیا بھر میں دہشتگردی ہوتی ہے لیکن اے پی سی کا نام نہیں سنا۔ یہ میرے ہاتھ پیر باندھ کر الیکشن میں جانا چاہتے ہیں۔

کیا وجہ کوئی بتائے گا کہ ہر چیز اتنی مہنگی کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف سے ڈیل کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ کشمیر کا اصل اسٹیٹس بحال ہونے تک ہندوستان سے بات نہیں ہونی چاہیئے۔حکومت توشہ خانہ میں پھنس گئی ہے، عدالت نے توشہ خانہ کی تفصیل مانگی جو ابھی تک نہیں دی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں خود گرفتاری دوں گا، مکمل صحت یاب ہونے میں دو ہفتے لگیں گے، صحت یاب ہوکر جیل بھرو تحریک کی خود قیادت کروں گا ۔




Post a Comment

0 Comments