Urdu News - Today's Latest Urdu News from Pakistan

 Urdu News - Today's Latest Urdu News from Pakistan

واز شریف کے سیاسی مخالفین پر طنزیہ وار

عمران خان نے کئی بار کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا،پتہ نہیں وہ ہمیں کہہ رہا تھا یا ان لوگوں کو جو آج رو رہے ہیں،سابق وزیراعظم کا صحافی کے سوال پر جواب


یاد رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رو پڑے تھے جبکہ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچے لندن میں بیٹھے ہیں،جبکہ یہاں ڈمی حکومت بنا دی گئی۔

نوازشریف لندن میں بیٹھ کر ملک چلا رہے ہیں،شریف خاندان کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے،پنجاب میں ایسی نگران کابینہ بنائی گئی جس کو ان کے گھر والے بھی نہیں جانتے،موجودہ حکومت کی کوئی پالیسی سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے؟ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کیلئے ایک قہر تھا، عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی باتوں کو چھوڑیں، عمران خان نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ ن لیگ کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ محسن نقوی کی تقرری کے بعد عمران خان کا رونا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح خان کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ لگا دیں؟




اسلام آباد (۔ 04 فروری 2023ء) تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔ دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے 200 کے بجائے 500 ارب تک نئے ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی،نجکاری میں سست روی اور گردی قرضے کے باعث اضافی ٹیکس لگیں گے۔ آئی ایم ایف کے مطابق اضافی ٹیکس نہ لگائے گئے تو اخراجات پورے نہیں ہوں گے،آئی ایم ایف نے ڈیزل پر لیوی فوری بڑھا کر ٹارگٹ پورا کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کا حتمی فیصلہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں ہو گا۔

وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے،آئی ایم ایف کی جانب سے مشکل تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف شہباز شریف کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکینکل سطح پر مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے۔ اب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات کے خدو خال تیارکرلئے گئے۔

مذاکرات میں بجٹ خسارہ کم کرنے کی تجاویز پرغور کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے بجلی گیس ٹیرف بڑھانے اورپیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا،نجکاری کے ذریعے معیشت میں ریاستی عمل دخل محدود کرنے کا مطالبہ کیا گیا،آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے ریگولرآڈٹ پر بھی زور دیا گیا۔

آئی ایم ایف نے کرپشن ، سرخ فیتے کا خاتمہ ،کاروبار اور ٹیکس کلچر کے فروغ کے آسانی کا مطالبہ کیا۔ اور تجویز دی کہ ایل این جی پاور پلانٹس، ہاؤس بلڈنگ فنانس سمیت کئی اداروں کی نجکاری کی جائے۔پی آئی اے ، اسٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کے نقصانات میں کمی لانے پر زور دیا گیا۔ معاشی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقعوں کیلئے ادارہ جاتی خامیاں دور کی جائیں۔ آئی ایم ایف نے سرکاری اور نجی اداروں کو یکساں مواقع اور سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا


پشاور (۔ 03 فروری2023ء) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بحیثیت قوم مل کر دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جمعہ کے روز پشاور پولیس لائن دھماکے کے مقام کا دورہ کیا۔ اس دوران سپہ سالار نے خیبرپختونخواہ پولیس کے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے خیبر پختونخواہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بلند عزم کو سراہا، وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے خیبر پختونخواہ پولیس کی بہادری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبائی پولیس فورس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس دہشت گردی کے خلاف اگلے محاذ پر لڑنے والی بہادر فورس ہے۔

جبکہ دوسری جانب ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، حساس اداروں کے نمائندوں نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبوں کے درمیان حکمت عملی اپنانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔ ایپکس کمیٹی اجلاس کے شرکا کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، موجودہ حالات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان میں مزید بہتری کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کی طرز پر خیبرپختونخوا میں جدید فرانزک لیبارٹری قائم کرنے کی بھی منظوری کی گئی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں اسلام آباد اور لاہورجیسا سیف سٹی منصوبہ شروع ہوگا، دہشتگردوں کیخلاف تحقیقات، پراسیکیوشن اور سزا کے مراحل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں نیکٹا، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کی تجاویز کی منظوری بھی دی گئی۔ تربیت، اسلحہ، ٹیکنالوجی اور دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی کی تجاویز کی اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں فوری طور پر’’سی ٹی ڈی‘‘ ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت، استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو جدید آلات فراہم کئے جائیں گے، اجلاس میں بارڈر منیجمنٹ کنٹرول اور امیگریشن کے نظام کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضرورت کے مطابق قانون سازی کی جائے گی۔



اہور (آن لائن۔ 03 فروری2023ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں جدید ٹیکنالوجی کے بیجوں سے وابستہ انڈسٹری کے وفد نے ڈاکٹر خالد حمید تاراکی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ کپاس اور اس سے منسلک مصنوعات سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار کو بہتر بنانے اور دوسری زرعی اجناس کے بیج کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پیدوار حاصل ہو۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر، گورنمنٹ سیکٹر اور جامعات کو ملکر بیج اور زراعت کے شعبے میں تحقیق کے عمل کو بہتر بنانا ہو گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پرائیوٹ سیکٹر، گورنمنٹ سیکٹر اور جامعات سے ماہرین کی ایک کمیٹی بنا کر اس کے لئے سفارشات کو ایک مہینے کے اندر حتمی شکل دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی فصل اور دیگر زرعی اجناس کو کیڑوں مکوڑوں سے بچانے کے لئے زرعی ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ کسانوں میں آگاہی پید کرنے کی بھی ضرورت ہے۔اس موقع پر وفد نے کپاس کی فصل کے مسائل اور بالخصوص بیج کے معیار کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اجلاس بلانے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

وفد نے کہا کہ پہلے بھی گورنر پنجاب نے پچھلی حکومت کی طرف سے بیجوں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی درخواست وزیراعظم تک پہنچائی اور اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرنے پر گورنر پنجاب کے شکر گزار ہیں۔وفد میں شہزاد ملک سیڈ ایسوسی ایشن، ڈاکٹر ندیم قریشی ریجنل چیئرمین فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، فرٹیلائزرز انڈسٹری سے وابستہ چوہدری مقصود اور دیگر شامل تھی


اسلام آباد (- این این آئی۔ 03 فروری2023ء) صدر مملکت عارف علوی نے ایف بی آر کو سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے امیدوار کی تقرری پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود امیدوار کو ملازمت کے موقع سے محروم کردیا تھا،کورونا کی وجہ سے تاخیر سے ڈگری ملنے پر امیدوار کے پاس آخری تاریخ پر ڈگری نہیں تھی۔

صدر مملکت نے کہاکہ ڈگری کورونا کی وجہ سے تاخیر سے جاری ہوئی جو انسانی کنٹرول سے باہر تھا، تاخیر میں طالب علم کی کوئی غلطی نہیں ۔ صدر مملکت نے کہاکہ یونیورسٹی نے امیدوار کو جون/جولائی 2021 سے کسی بھی یونیورسٹی یا ملازمت کیلئے اہل قرار دیا ، ایف بی آر نے ڈگری پر یونیورسٹی کے واضح بیان کو نظر انداز کیا۔

عارف علوی نے کہاکہ ایف بی آر نے شکایت کنندہ کے معاملے پر معروضی طور پر غور نہیں کیا ، ایف بی آر نے معاملے کی وضاحت کرنے کا موقع فراہم نہ کر کے امیدوار کو حق سے محروم کیا۔

صدر مملکت نے کہاکہ کورونا انسانی کنٹرول سے باہر تھا، وبا کے دوران بڑے پیمانے پر خصوصی رعایتیں دی گئیں، آج کل ہر عہدے کے لیے سخت مقابلہ ہے ، امیدواروں کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے ۔ عارف علوی نے کہاکہ انتظامی حکام کی جانب سے منصفانہ کام کرنے کی ذمہ داری وضع کی گئی ہے تاکہ قانون کے مطابق عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ عارف علوی نے کہاکہ صدر مملکت امیدوار کے حق میں پہلے فیصلہ کر چکے ، ایف بی آر نے عمل نہ کر کے بدانتظامی کی ۔

صدر مملکت نے کہاکہ محتسب کے احکامات مسترد کیے جاتے ہیں ، سابقہ فاٹا کے کوٹے پر اسسٹنٹ کے عہدے کے لیے شکایت کنندہ کی تقرری پر نظر ثانی کی جائے ۔ رپورٹ کے مطابق حمزہ وزیر (شکایت کنندہ) نے اکتوبر 2021 میں ایف بی آر میں اسسٹنٹ کے عہدے کے لیے درخواست دی ، حمزہ وزیر نے تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی بعدمیں انٹرویو کیلئے بھی طلب کیا گیا ۔

ایف بی آر نے موقف اختیار کیا کہ امیدوار کو ڈگری ملازمت کا اشتہار شائع ہونے کے 08 ماہ کے بعد جاری کی گئی ، اشتہار شائع ہونے کی تاریخ پر امیدوار کے پاس ڈگری نہیں تھی، لہذا، امیدوار پوسٹ کے متعلقہ معیارپر پورا نہیں اترتا۔وفاقی محتسب نے عہدے پر کسی شخص کا انتخاب اور تقرری ایجنسی کا واحد اختیار قرار دے کر معاملہ چیئرمین ایف بی آر کو بھیج دیا ۔شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب کو نظرثانی کی درخواست دائر کی ،وفاقی محتسب نے آخری تاریخ پر بیچلر ڈگری ہولڈر ہونے کا ثبوت نہ ہونے پر درخواست کو مسترد کر دیا ،بعد ازاں ، حمزہ وزیر نے صدر مملکت کو اپیل دائر کی جسے صدر نے منظور کر لیا۔



Post a Comment

0 Comments