Urdu News - Today's Latest Urdu News from Pakistan 2023

Urdu News - Today's Latest Urdu News from Pakistan

30 January 2023

Latest Urdu News from Pakistan and the world. Stay up to date with the latest happenings from around the world on UrduPoint. Breaking Urdu News gets updated round the clock by a professional team of journalists and reporters from around the world.

’میں اس فیصلے میں شامل نہیں‘ میاں صاحب میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر مریم نواز کے پرانے ٹویٹ پر ظنزیہ تبصرے

لاہور (  ۔ 29 جنوری 2023ء ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز کے پرانے ٹویٹ پر ظنزیہ تبصرے شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل مہنگا کیے جانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ایک اگست 2022ء کا ٹویٹ زیر بحث آگیا جس میں انہوں نے اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر قائد ن لیگ نوازشریف کی طرف سے کہا تھا کہ ’میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 جنوری 2023ء ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز کے پرانے ٹویٹ پر ظنزیہ تبصرے شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل مہنگا کیے جانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ایک اگست 2022ء کا ٹویٹ زیر بحث آگیا جس میں انہوں نے اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر قائد ن لیگ نوازشریف کی طرف سے کہا تھا کہ ’میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔
































































سوشل میڈیا صارف فاروق عبداللہ نے تبصرہ کرتے ہوئے دریافت کیا کہ ڈار صاحب کے پیٹرول پر پیسے بڑھانے پر آج نواز شریف صاحب کو غصہ آیا؟۔



ٹی وی پروگرام پروڈیوسر عدیل راجہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مریم نواز کی جانب سے اسحاق ڈار کو مٹھائی کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے عنوان میں انہوں نے لکھا کہ تاریخی کارکردگی پر ڈار صاحب کی دعوت!۔


WATCH FULL VIDEO  

https://twitter.com/i/status/1619593013403193344


PAGE 2,


لسبیلہ حادثہ: بس میں ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کیا جارہا تھا، فیصل ایدھی

حادثات ہر سال ہوتے ہیں لیکن حفاظتی اقدامات نہیں کیے جاتے، حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، فیصل ایدھی کی گفتگو




کراچی (اخبار ۔ 29 جنوری 2023ء ) ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے لسبیلہ حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بس میں ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حادثات ہر سال ہوتے ہیں لیکن حفاظتی اقدامات نہیں کیے جاتے، حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ خیال رہے کہ لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 42 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی کہ بیلہ میں چنیکی اسٹاپ کے قریب کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کے مطابق کوچ میں 44 مسافر سوار تھے ، امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں، زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد دے کر مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار بس سے نکالی جانے والی زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائےگا۔ معلوم ہوا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جس کو ممکنہ طور پر تیز رفتاری کے باعث اس وقت حادثہ پیش آیا، جب بس چینکی استاپ کے قریب موڑ کاٹ رہی تھی کہ اس دوران کوچ کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی۔

چند روز قبل بھی بلوچستان میں ٹریفک حادثہ میں 6 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے اور اس وقت متعدد زخمی مسافروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ لیاقت علی نے بتایا تھا کہ حادثہ قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے درمیان نیشنل ہائی وے پر توروسکی کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار منی ٹرک مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ 


PAGE 3


خوشیوں بھرا گھرانہ ماتم کدہ بن گیا،کارحادثے میں6 افراد جا ں بحق

شادی میں شرکت کے لیے جانے والے خاندان کی کارفرید کوٹ کے قریب افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی

بہاولنگر ( این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) خوشیوں بھرا گھرانہ ماتم کدہ بن گیا شادی میں شرکت کے لیے جانے والے خاندان کی کارفرید کوٹ کے قریب افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی ،بدقسمت خاندان کی کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی 6 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئی: جاں بحق ہونے والوں میں 4 لڑکیاں اور 2 بچے شامل : جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امبرین ، تسلیم، فیضاں، نوید ، عبدالرحمن ، عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد دی جا رہی واقع کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم نے مقامی ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین علاج معالجہ کی سہولیات دی جائیں جبکہ ڈی پی او محمد عیسی خان نے مقامی تھانے کے عملہ کو امدای کاروائیوں میں پوری مدد کرنے کا حکم دیا ہے یاد رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھی ۔



کراچی ( ۔ 29 جنوری 2023ء ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ترقی یافتہ ملکوں میں مہنگائی کے باعث ترسیلات زر میں کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اپریل 2022 میں عید ترسیلات کے سبب ورکرز ترسیلات 3.1 ارب ڈالر ہوئی تھیں، ورکرز ترسیلات عالمی کساد بازاری اور مہنگائی کے سبب کم ہوئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ترقی یافتہ ملکوں میں مہنگائی نے اخراجات بڑھائے اس لیے بھی ترسیلات زر کم ہوئی ہیں، کووڈ کے بعد پاکستان آنے والے اپنے ساتھ نقد ڈالر لا رہے ہیں، برآمدات اور ترسیلات میں کمی کے اسباب کئی ہیں، صرف شرح تبادلہ وجہ نہیں۔

اسٹیٹ بینک نے ڈالرکا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالرکے نقصان کی بھی تردیدکی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مارچ 2022 میں امریکی شرح سود 0.25 فیصد تھی جو آج 4.50 فیصد ہے، مہنگائی کی شرح ترقی یافتہ ملکوں میں بھی بلند ہے، برآمدات عالمی کساد بازاری، مہنگائی،کوووڈ کے بعد سپلائی مسائل اورسیلاب سے متاثر ہوئیں، قدرے مستحکم شرح سود برآمدات کم ہونےکا سبب نہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالر نقصان کی باتیں غلط ہیں، برآمدات عالمی کساد بازاری کا منفی اثر لے رہی ہیں، بیشترممالک کے شرح سود بڑھانے سے پاکستانی مصنوعات کی طلب کم ہو رہی ہے۔


عمران خان سے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا کی ملاقات

فواد کی فیملی سے ملاقات نہ ہونے دینا قابل مذمت ہے، فواد چوہدری اور ان کے خاندان نے مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان




لاہور (۔ 29 جنوری 2023ء ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا کی ملاقات ہوئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ فواد کی فیملی سے ملاقات نہ ہونے دینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان نے مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اب وہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کے طبی معائنے کے لیے ان کے وکلا نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ فواد چوہدری کے وکلا کی جانب سے ڈیوٹی مجسٹریٹ راجہ وقاص کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی جس پر عدالت نے طبی معائنہ کروانے کا حکم جاری کیا گیا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ایس ایچ او تھانہ کوہسار سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وکلا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود فواد چوہدری کا طبی معائنہ نہیں کروایا گیا۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ فواد چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا اس لیے طبی معائنہ ضروری ہے، طبی معائنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو سکے۔






Post a Comment

0 Comments