Pakistan News 24 hours news tv pakistanLatest Pakistan News Breaking News from All over Pakistan 2023

 1-

نگران حکومت نے پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی کم کردی

چوہدری پرویزالٰہی کو سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سیکورٹی سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر واپس لے لی گئی...




سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کرکے انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پروٹوکول اور سکیورٹی نہ لینےکا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے بھجوائی گئی گاڑیاں واپس کر دی ہیں۔ ذرائع وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔



اسلام آباد ( جنوری 2022ء) ملک میں ساتویں مردم شماری کا عمل ایک ماہ کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ناگزیر حالات اور وجوہات کی بناء پر مردم شماری کے فیلڈ آپریشن میں تاخیرکرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری کا فیلڈ آپریشن یکم مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہےگا۔ مردم شماری کے لیے فیلڈ آپریشن پہلے یکم فروری کو شروع ہونا تھا جب کہ مردم شماری کا عمل یکم فروری سے چار مارچ تک جاری رہنا تھا، مردم شماری میں تاخیر کا فیصلہ پانچویں مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس 17 جنوری کو منعقد ہوا تھا۔

مردم و خانہ شماری کے التوا کے مراسلےکی کاپی پاک فوج سمیت صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات کے صوبائی حکام کو ارسال کر دی گئی ہے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے فوکل پرسنز اور چیف سیکرٹریز کو بھی مراسلے کے ذریعے مردم شماری میں ایک ماہ کی تاخیر سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے نئی مردم شماری کے نتائج تک انتخابات نہ کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اورخیبر پختوا میں انتخابات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئی مردم شماری یکم فروری سے 31 مارچ تک جاری رہے گی،مردم شماری کے نتائج اپریل میں جاری کیے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نئی مردم شماری تک انتخابات کے التواء کیلئے عدالت سے رجوع کرے گی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب کو صوبے میں الیکشن کرانے کیلئے مجوزہ تاریخوں سے آگاہ رکھا ہے،پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد صوبے میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے فریقین اور گورنر پنجاب کو انتخابات کے لیے تاریخیں تجویز کیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 9 سے 12 اپریل میں سے کوئی بھی تاریخ انتخابات کیلئے موزوں ہے تاہم حتمی تاریخ گورنر پنجاب طے کریں گے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی نے پنجاب میں الیکشن کیلئے تاریخ کے حوالے سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو خط بھی لکھا۔خط میں گورنر سے پنجاب میں انتخاب کی فوری تاریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا۔خط کے متن میں کہا کہ گورنر کو اسمبلی تحلیل کرتے ہی الیکشن کی تاریخ دینا ہوتی ہے۔گورنر نے ابھی تک پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہیں دی،فوری طور پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

3-

فواد چوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید احمد

فواد کی گرفتاری جلتی پہ پیڑول کا کام کرے گی‘ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کو اتنا نہ گرائے کہ قوم کا الیکشن سے اعتبار اٹھ جائے‘ الیکشن کی طرف جانے دیا جائے ورنہ قوم سڑکوں پر فیصلہ کرے گی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا بیان































راولپنڈی ( جنوری 2023ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، حکومت کےارادے واضح ہوگئے ہیں، جن سے عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ کچھ اور کرنے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 90 دنوں میں 2 صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن سیاست دانوں پرپرچے کٹوا رہا ہے جو اس کا کام نہیں ہے، ایف آئی آر پڑھ کراندازہ ہوا یہ کیس عدالت میں 2 نفلوں کی مار ہے، الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کو اتنانہ گرائے کہ قوم کا الیکشن سے اعتبار اٹھ جائے، قوم کو الیکشن کی طرف جانے دیا جائے ورنہ قوم سڑکوں پر فیصلہ کرے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 بلین سے کم اور آئی ایم ایف کی شرائط سرپر ہیں، وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے، سیاسی اقتصادی معاشی اور توانائی کا بحران حکومت کے گلے پڑنے والا ہے، ملک جام ہے حکومت کاکام تمام ہے، فوادکی گرفتاری چلتی پہ پیڑول کا کام کرے گی، اب ملک الیکشن کی بجائے تشدد کی راہ پر چل پڑا ہے اور فیصلے سڑکوں پہ ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی وہ الیکشن کےنتائج پر کیا خاک اعتبار کرے گی، چھوٹا بھائی پرائم منسٹر ہے اور بڑے بھائی کے پاکستان آنے پر پاؤں میں مہندی لگی ہے، الیکشن کا مطالبہ کرنے والے الیکشن پر جانے کے لیے تیار نہیں ہیں، نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے عنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔



لاہور ( جنوری 2022ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔ فواد چوہدری کو مبینہ طور پر تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

دوسری جانب فوادچوہدری کو راہدری ریمانڈ کیلئے کینٹ کچہری پیش کر دیا گیا،کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،تفتیشی افسر نے مقدمے کی کاپی اور فواد چوہدری کی گرفتار ی کی رپورٹ جمع کروائی۔ فواد چوہدری نے استدعا کی کہ مجھے ایف آئی آر کی کاپی دی جائے۔ عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کو مقدمے کی کاپی فراہم کردی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میرا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ میڈیکل کرانے کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ رات کو میری آنکھوں پر پٹی باندھ گئی،پولیس مجھے کال کرتی تو میں پیش ہوجاتا،بھاگنے والا نہیں ہوں۔ رہنما پی ٹی آئی کو ہتھکڑیوں میں پیش کرنے پر وکلا کا اظہار ناراضی کیا،عدالت نے فواد چوہدری کے میڈیکل کروانے کی استدعا منظور کر لی جبکہ کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کچھ دیرتک ملتوی کر دی گئی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا،امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ جبکہ حماد اظہر نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری کو نامعلوم مقام پر لے گئے،ان سے متعلق معلومات نہ دی گئی تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،ملک میں لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں،کیا ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے؟پی ڈی ایم ختم ہوچکی،ہمارا ان سے مقابلہ نہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب سے گرفتار کیا،فواد چوہدری کو لاہور میں ہی نامعلوم مقام پر رکھا گیا۔
































لاہور (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 25 جنوری 2022ء) لاہور کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمارنڈ منظور کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ مںظور کر لیا،عدالت نے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا میڈیکل کرنے کا حکم دے دیا اور قرار دیا کہ فواد چوہدری کا طبی معائنہ کروا کر اسلام آباد لے جایا جائے۔

پولیس رہنما تحریک انصاف کو کینٹ کچہری سے لیکر روانہ ہو گئی ہے۔ قبل ازیں عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا میڈیکل کروانے کی استدعا منظور کی۔لاہور کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا، فواد چوہدری کے وکلا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، تفتیشی افسر نے مقدمے کی کاپی اور فواد چوہدری کی گرفتار کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے فاضل جج سے استدعا کی کہ مجھے ایف آئی آر کی کاپی دی جائے اور میرا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالتی حکم پر فواد چوہدری کو ایف آئی آر کی کاپی دے دی گئی اور عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنماء کا میڈیکل کروانے کی استدعا بھی منظور کرلی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا، میں تو کہتا ہوں کہ 22 کروڑ عوام پر مقدمات بنا دو، میری پیشی پر اتنی پولیس لگا دی شاید کوئی جیمز بونڈ کو پیش کرنا ہے، مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی، جس جرم میں گرفتار کیا گیا اس کا علم نہیں، پولیس بتائے مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا، پولیس مجھے ایف آئی آر تو پڑھا دے۔

دوسری جانب فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو بلوچستان سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے ہم مزاحمت کریں گے، وہ وکیل اور سیاست دان ہیں، فواد چوہدری کا واٹس ایپ کھلا ہے اور کسی کے ہاتھ میں ہے، فواد چوہدری ایسی حرکتوں سے نہیں جھکیں گے۔






Post a Comment

0 Comments